جامعہ علوم القرآن للشفاء کے سب سے پہلے جلسہ کی ریپورٹ
مرکز کے رابطہ عامہ کی خبر کے مطابق جامعہ علوم القرآن للشفاء کا سب سے پہلا جلسہ علوم قرآنی کی بنیاد پر سب سے پہلی تخصصی معالجاتی ورک شاپ کے عنوان سے ایران میں منعقد ہوا.
اس کانفرنس کا جمعہ کے دن 7 تیر ماہ سال جاری دفتر تبلیغات اسلامی حوزہ علمیہ قم کے کانفرنس حال میں علوم قرآنی اور طب اسلامی کے سینکڑوں عاشقوں کی موجودگی میں صبح 8 بجے آغاز ہوا.
جلسہ قرآن مجید کی چند آیتوں کی تلاوت بین الاقوامی قاری استاد حسین یزدان پناہ کے توسط (ملک کے اعلیٰ رتبہ) کے ذریعہ آغاز ہوا اس کے بعد جمہوری اسلامی ایران کے قومی ترانہ سے سلسلہ آگے بڑھا.
اس جلسہ کے مقررین ترتیب وار قرآنی محقق استاد محمد ھاشم زمانی استاد مہدی صادقی تہرانی طب اور علوم قرآنی کے محقق استاد خدام الحسین طب سنتی کے محقق اور طب سنتی کے محقق ڈاکٹر مرادی تھے .
یہ جلسہ مقررین کے بیان کے بعد جلسہ میں حاضر لوگوں کے مختلف اور متعدد سوالات اور مختلف بیماریوں کی مشکلات کے بارے میں استاد صادقی تہرانی کا جواب جاری رہا.